the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
آئی پی ایل 10 میچ میں کپتان گوتم گمبھیر اور سنیل نارائن کی شاندار بلے بازی کی بدولت کولکاتا نائٹ رائڈرس نے کنگس الیون پنجاب کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔ ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری کنگس الیون نے نو وکٹ پر 170 رن بنایا ، جس کو 16.3 اوورس میں محض دو وکٹ کھوکر نائٹ رائیڈرس نے حاصل کرلیا۔

کولکاتہ کی طرف سے آج گوتم گمبھیر اور سنیل نارائن نے اننگز کی شروعات کی ۔ دونوں نے کافی شاندار شروعات کی اور نارائن نے صرف 18 گیندوں پر تین چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے تابڑتوڑ 37 رن بنائے ۔ نائٹ رائیڈرس کو 5.4 اوورس میں 76 کے اسکور پر پہلا جھٹکا لگا۔ اس کے بعد رابن اتھپا نے بھی اچھی بلے بازی کی اور انہوں نے 16 گیندوں پر 26 رن بنائے ۔ تاہم ایک طرف سے کپتان کریز پر کھڑے رہے اور 72 رنوں کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلاکر ناٹ آوٹ واپس لوٹے ۔ گمبھیر کے علاوہ منیش پانڈے نے بھی 16 گیندوں پر 25 رن کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی ۔ پنجاب کی طرف سے ورون ایرون اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ لئے۔

قبل ازین ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری پنجاب کے دونوں اوپنروں ہاشم آملہ (25) اور منن ووہرا (28) نے تیز ی سے آغاز کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 5.1 اوور میں 53 رن جوڑے۔ ووہرا



اسی اسکور پر کولن ڈی کا شکار بنے۔ انہوں نے 27 گیندوں کی اپنی اننگز میں چار چوکے لگائے۔ ووہرا کے آؤٹ ہونے کے بعد رن بنانے پر بھی لگام لگ لگی اور باقاعدہ وقفے پر وکٹ بھی گرتے رہے۔ تیسرے نمبر پر بلے بازی کرنے اترے مارکس سٹوينس نے 12 گیندوں میں نو رن بنائے اور وہ ویسٹ انڈیز کے اسٹار اسپنر سنیل نرائن کا شکار بنے۔

کپتان گلین میکسویل (25) نے 14 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر رنوں کی رفتار بڑھانی چاہی لیکن وہ 13 ویں اوور میں 98 رن پر چوتھے وکٹ کے طور پر یادو کا شکار بنے۔ یادو نے اگلے تین وکٹ ڈیوڈ ملر (28)، رددھمان ساہا (25) اوراکشر پٹیل (صفر ) کے وکٹ لے کر پنجاب کی اننگز کو جھنجھوڑ دیا۔ ایک وقت تین وکٹ پر 98 رن بنانے والی پنجاب نے 156 تک اپنے سات وکٹ کھو دیئے تھے۔

پنجاب نے باقاعدہ وقفے پر اپنے وکٹ کھونے کے باوجود مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر 170 رن بنا لئے۔ ورون آرون (چار) کو اننگز کی آخری گیند پر کرس ووکس نے آؤٹ کیا. نچلے آرڈر میں موہت شرما نے آٹھ گیندوں پر 10 رن بنائے۔ امیش یادو نے 33 رن دے کر چار وکٹ لئے جبکہ کرس ووکس نے تین اوور میں 30 رن دے کر دو سنیل نرائن نے 19 رن دے کر ایک، پيویش چاولہ نے 36 رن دے کر ایک اور کولن ڈے نے 15 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.